Visit New York City, NY Homepage
مساوات کو فروغ دینا اور امتیازی سلوک سے نمٹنا

مساوات کو فروغ دینا اور امتیازی سلوک سے نمٹنا

NYC کے اندر رہائش گاہوں میں امتیازی سلوک، ملازمت میں تفریق، اور عوامی مقامات پر امتیازی سلوک غیر قانونی ہے۔

ین ثقافتی مفاہمت سازی، منافرت کا مقابلہ کرنے کے لیے باشندوں کی بااختیاری، اور نیویارک کے باشندوں کی اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہی امتیازی سلوک کو روکنے کی کلید ہیں۔

NYC کمیشن برائے انسانی حقوق کے بارے میں

80 برسوں شس، کمیشن نے ایسا شہر بنانے کے واسطے جدوجہد کی ہے جو امتیازی سلوک سے پاک ہو جہاں نیویارک کے تمام باشندگان عزت کے ساتھ رہ سکیں، کام کر سکیں اور پروان چڑھ سکیں۔ ہمارا کام نسلی کشیدگی اور تفاوت کو دور کرنے کی ضرورت سے شروع ہوا تھا - وہ کام جو آج بھی مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

تنوع ہمارے شہر کی طاقت کا وسیلہ ہے۔ ہمارے اختلافات کا احترام کرتے ہوئے، ہمارے انتہائی مشکل لمحات میں بھی، کمیشن ہمارے شہر کو متحد کرنے کے واسطے قانون، تعلیم اور کمیونٹی کی مشغولیت کو بروئے کار لاتا ہے۔ ہم جن طبقات کی خدمت کرتے ہیں ان کی مختلف تاریخوں اور زندگی کے تجربے سے باخبر ہوکر، کمیشن نیو یارک کے تمام شہریوں کی روزمرہ کی زندگیوں میں مساوات کو مرکزی حیثیت دینے کے لیے کام کرتا ہے۔

نیویارک کے تمام باشندوں کے بنیادی حقوق کو فروغ دینے کے لیے، کمیشن اس بات کے تئيں پابند ہے:

  • امتیازی سلوک سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے حصول انصاف کی راہ ہموار کرنا، جس کے نتیجے میں قانونی چارہ جوئی کے ذریعے انفرادی تدارک اور منظم پالیسی کی تبدیلی آئے۔
  • تعلیم، رسائی، اور کمیونٹی کی شمولیت سے امتیازی سلوک کو روکنے کے لیے باہمی احترام، مفاہمت اور شمولیت کی آبیاری کرنا
  • حکومت اور کمیونٹی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرکے ایسے قوانین اور پالیسیاں وضع کرنا جن سے امتیازی سلوک کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ہو اور مساوات کو فروغ ملے۔

نیو یارک کے تمام شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے NYC کمیشن برائے انسانی حقوق کا کام جاری ہے اور آگے بڑھ رہا ہے۔ اگر آپ کو امتیازی سلوک نظر آئے یا آپ کو اس کا تجربہ ہو، تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔

کمیشن برائے انسانی حقوق مساوات کو فروغ دینے اور امتیازی سلوک سے نمٹنے کے لیے شہر کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے، جس میں میئر کا دفتر برائے مساوات ونسلی انصاف اور کمیشن برائے نسلی مساوات شامل ہے۔

کوئیک لنکس

ٹریننگ کی درخواست کریں

NYC میں انسانی حقوق کے قانون، راہ گیر مشاہدین کی مداخلت اور حقوق وذمہ داریوں کے بارے میں جانیں۔

امتیازی سلوک کی اطلاع دیں

NYC میں انسانی حقوق کے قانون کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی اطلاع یہاں پر یا 212-416-0197 پر کال کر کے دیں۔

کمیشن کی تاریخ

"یویارک سٹی کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے ساتھ وابستہ ہونے پر آپ کا شکریہ۔ اس بات کو یقینی بنانا خوشحال شہر کی بنیاد ہے کہ نیو یارک سٹی ایسی جگہ بنے جہاں تمام لوگ بغیر کسی تفریق کے رہ سکیں، کام کر سکیں اور پھل پھول سکیں۔ کمیشن نیویارک سٹی کے انسانی حقوق کے قانون کے تحت نیویارک کے شہریوں کو اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے روشناس کرانے اور ان تحفظات کی پامالی ہونے پر قانون کو نافذ کرنے کے لیے یہاں موجود ہے۔ اگر آپ امتیازی سلوک کا سامنا ہو یا اس کا مشاہدہ ہو، تو آج ہی کمیشن سے رابطہ کریں۔"
Annabel Palma
Annabel Palma
کمشنر اور NYC کمیشن برائے انسانی حقوق کے صدر